اہم ترین

بابر اعظم کا امارات لیگ سے معاہدہ تعطل کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا امارات سے ہونے والا معاہدہ تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔  امارات لیگ کی جانب سے بابر اعظم کو 15 کروڑ روپے کے ساتھ لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر بھی بنایا جانا تھا

تاہم ،  کچھ معاملات پر اختلافات کی بنیاد پر یہ معاہدہ نہیں ہوسکا جس میں ادائی کی شرائط اور تصاویر کے حقوق پر اختلافات کی بنیاد پر یہ معاہدہ ممکن نہیں ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے  بھی امارات لیگ (آئی ایل ٹی ٹوئٹی) سے سالانہ 4 لاکھ ڈالر کے عوض معاہدہ کیا ہے،اور تصاویر کے حقوق کی مد میں انہیں مزید ادائی کی جائے گی اور وہ بھی لگ بھگ سالانہ 15 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کرسکیں گے۔

معاہدے کے مطابق تین سال  تک وہ سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہوں گے،اگر تیسرے ایڈیشن میں زیادہ معاوضے پر کوئی اور کھلاڑی آیا تو شاہین کے معاوضے میں بھی خود بخود اضافہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر لیگز میں کھلاڑیوں کو کو ایک مخصوص حد تک ہی فیس دی جاتی ہے۔ تاہم ،  اگر کوئی بڑاکھلاڑی آ جائے توتصاویر کے حقوق( امیج رائٹس )کی مد میں اس کا معاوضہ بڑھا دیا جاتا ہے ۔ اس صورت میں  مذکورہ کھلاڑی کو کوئی ٹویٹ کرنے، لیگ کی پروموشن، فوٹو شوٹ یا کسی ایونٹ میں شریک ہونے کا کہا جا سکتا ہے، اس کا الگ معاہدہ ہوتا ہے۔

پاکستان