اہم ترین

معاشی عدم استحکام ، اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی کمی

غیر یقینی سیاسی صورت حال، معاشی عدم استحکام اور بجلی کی بڑھتی  ہوئی قیمتوں کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور کاروبار کے اختتام پر 1242 پوائنٹس کی کمی دیکھنےمیں آئی۔

آج ہونے والے کاروبار کا آغاز 223  پوائنٹس کی مندی سے شروع ہوا۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور خدشات کے سبب آغاز میں ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس گھٹ کر 46011 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا اور پھر یہ سلسلہ مارکیٹ کے اختتام تک جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1242 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ  46 ہزار پوائٹس کی سطح سے بھی نیچے آکر 45002 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان