اہم ترین

بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ممکن نہیں، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز( آئی ایم ایف) نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی پلان کو مسترد کردیا ہے۔

وزارت خزانہ  نگران حکومت کی جانب سے بھیجے گئے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں  ریلیف سے 15 ارب روپے سے زائد کا اثر پڑے گا، جب کہ  حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ اس ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے کا فر ق پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس15 ارب روپے کی مالیاتی گنجائش کو پورا کرنے کا منصوبہ بھی طلب کرلیا ہے ۔ اور اس نے پلان کو آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا جائے گا، جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان دوبارہ گفتگو ہوگی۔

آئی ایم ایف کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے سے بجٹ سے آؤ ٹ نہیں ہوں گے جب کہ بلوں کو 4  اقساط میں وصول کرنے کے منصوبے پر بھی آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان