اہم ترین

مہنگائی کا نیا عذاب، پیٹرول 26 روپے 2 پیسےاور ڈیزل 17روپے فی لیٹر مہنگا

نگراں وفاقی حکومت نے پیٹرول 26 روپے 2 پیسے جب کہ ڈیزل 17روپے فی لیٹرمزید مہنگا کردیا۔۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے پیٹرول کی نئی قیمت 26 روپے 2 پیسےکے اضافے کے ساتھ 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

گزشتہ دو ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتین بڑھ رہی ہیں۔ اسھاق دار ایک مرتبہ جب کہ موجودہ نگراں حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرتی جارہی ہے۔

پیٹرول کی طرح حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب ڈیزل عوام کو 330 روپے فدی لیٹر میں ملے گا

پاکستان