اہم ترین

انجری کا شکار نسیم شاہ کی ورلڈ کپ سمیت کئی اہم سیریز سے باہر ہونے کا خدشہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف بولنگ کے دوران نسیم شاہ کو دائیں کندھے میں تکلیف ہوئی تھی۔ جس کے بعد وہ ایونٹ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔

نسیم شاہ کا علاج دبئی میں جاری ہے۔ ابتدا میں نسیم شاہ کی انجری کو ہلکی نوعیت کا سمجھا جارہا تھا لیکن ٹیسٹ رپورٹس نے ناصرف نسیم شاہ بلکہ پی سی بی کو بھی خدشات کا شکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کی انجری کو دیکھتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ناصرف ورلڈ کپ بلکہ رواں سال کے اختتام پر آسٹریلیا میں شیڈول ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی میدان میں واپسی میں ایک سال بھی لگ سکتا ہے۔

گزشتہ ایک برس کے دوران نسیم شاہ نے کئی مواقع پر اپنی صلاحیتوں کو چابت کیا ہے۔ وہ قومی ٹیم کی پیس بیٹری کا لازمی حصہ بن گئے ہیں۔

ایشیا کپ میں نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو شامل کیا گیا تھا لیکن پاکستان میں نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو متبادل کی صورت میں دیکھا جاتا ہے لیکن اس وقت وہ بھی ان فٹ ہیں۔

پاکستان