اہم ترین

27 ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ محمد شبیر کے نام

کراچی میں کھیلی گئی 27ویں سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ محمد شبیر نےجیت لی۔

13 ستمبر سے 16 ستمبر تک جاری رہنے والی چیمہئین شپ میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 600 سے زیادہ گالفرز نے شرکت کی۔

رواں برس کھیلی گئی چیمپیئن شپ میں پروفیشنلز کے 72 ہولز، امیچورز کے 54 ہولز، KGC پروفیشنلز کے 36 ہولز، سینیئرز اور لیڈیز کے 18 ہولز جبکہ جونیئرز کیٹیگری ‘A’ اور ‘B’ اور ویٹرنز کے درمیان 9 ہولز میچز کے مقابلے ہوئے۔

چیمپئن شپ کی اختتامی کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔ جنہوں نے نمایاں کھیل پیش کرنے والوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے چیمپئن شپ کے عمدہ انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب گالفرز کو مبارکباد دی۔

پاکستان