اہم ترین

بجلی کی قیمتوں پر آزاد کشمیر کے عوام کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کے بجلی کی قیمتوں پر تحفظات کا ازالہ ہونا چاہئیے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پیپلز پارٹی ۤزاد کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔۔ ان کا موقف تھا کہ 370 میگاواٹ بجلی کی ضرورت اور 2700 میگاواٹ انتہائی سسٹی بجلی یومیہ پیدا کرنے والے خطے کے عوام کا حق ہے کہ انہیں خطہ سستی بجلی فراہم کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام کا بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سستی بجلی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ ہم آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں گے۔

پاکستان