مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے نہ کا اعلان کردیا ۔۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 29ستمبر کو منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر کی سربراہی میں ہوا ۔ جس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے ۔ جہاں سے چاند کی رویت کے حوالے سے آنے والی شہادتوں سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔
چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کے جائزے کے بعد کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند کی رویت نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 29 سمتبر کو منائی جائے گی۔
ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے باوجود ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کو شایان شام انداز میں منانے کی تیاریوں کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔۔