اہم ترین

پاکستان کے تمام پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ناکام

ورلڈ ریسلنگ چیمپئین شپ کے پہلے ہی مرحلے میں پاکستان کے تمام پہلوان ہار گئے۔ اس طرح ناصرف ایونت میں کامیابی بلکہ اولمپکس تک رسائی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا ہے۔۔

ورلڈ ریسلنگ چیمپئین شپ کے مقابلے سربیا کے شہر بلغراد میں جاری میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کی امیدوں کے مرکز انعام بٹ پہلے ہی رآنڈ میں مقابلے سے باہر ہوگئے تھے ۔۔

اتوار کے روز مزید دو پاکستانی پہلوان محمد بلال اور عنایت اللہ پہلےئ ہی رآنڈ میں اپنے حریفوں کے ہاتھوں چت ہوگئے۔

محمد بلال کو 57 کلوگرام کیٹیگری میں چین کے ریسلر ون ہاو زو نے شکست دی جب کہ 74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستانی ریسلرز عنایت اللہ کو مقدونیہ کے رسل شاپیو نے ہرایا۔۔

ورلڈ ریسلنگ چیمپئین شپ کی ہر کیٹیگری سے 5 ریسلرز آئندہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گے۔۔ پاکستان کے تمام ریسلرز بری طرح ہارنے کے بعد ناصرف ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ اب اولمپکس مقابلوں کے لئے براہ راست رسائی بھی حاصل نہپیں کرسکے۔

پاکستانی پہلوانوں کو اولمپکس میں کوالیفائی کے لیے براعظمی کوالیفائیرز مقابلے کھیلنے پڑیں گے۔۔

پاکستان