بالی ووڈ کی باربی کہی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکیل کوشل کہتے ہیں کہ شادی کے بعد ہم دونوں خود میں تبدیلی لائے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں وکی کوشل نے بتایا کہ بحیثیت شادی شدہ جورا ہم نے ہر چیز ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی ہے۔ پہلے مجھے صرف سفید مکھن اور پراٹھے پسند تھے اور اب کترینہ کو بھی پراٹھے کھانا پسند ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار نے مزید کہا کہ کچھ تبدیلیاں مجھ میں بھی آئی ہیں ۔ جیسے پہلے مجھے پین کیکس سمجھ میں نہیں آتے تھے لیکن اب مجھے پینکیکس پسند ہیں۔
جہاں تک اداکار وکی کوشل کے فلمی کیرئیر کی بات کی جائے تو جلد ہی ان کی فلم ‘دی گریٹ انڈین فیملی’ ریلیز ہونے جارہی ہے۔ جس میں ان کے ساتھ مس ورلڈ مانوشی چھلر نظر آئیں گی۔
اپنی فلم کے حوالے سے وکی کوشل نے کہا گریٹ انڈین فیملی کی کہانی بھارت کے ایک چھوٹے سے شہر میں آباد خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کی کہانی میں وہی معصومیت اور سادگی دکھائی گئی ہے ہمارے معاشرے کے خاندانی نظام کو بہترین بناتی ہیں۔