عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کو اسلام آباد میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے ساتھ ان کے دو بھتیجے میں گرفتار کئے گئے ہیں۔
شیخ رشید کے وکیل کے مطابق شیخ رشید نے 10 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کے حق میں ریلی نکالی تھی۔ لیکن اس کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے۔
9 مئی کے واقعات کے بعد بھی شیخ رشید نے چیئرمین تحریک انصاف کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔ گزشتہ چار مہینے سے وہ سوشل میدیا پر بھی اس قدر سرگرم نہیں تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے میڈیا میں ۤنا بھی چھوڑ دیا تھا۔
جمعے کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے پر شیخ رشید نے بیان دیا تھا جس میں انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔