رواں مالی سال اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر خرچ ہوگئے جو کہ جولائی کے مقابلے میں 74 فیصد زائد ہیں۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں ۔۔ عوام مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور حکمران مالی مسائل کا بین بجارہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ درآمدات کا حجم 74 فیصد بڑھ گیا ہے۔۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق رواں برس جولائی میں پاکستان نے 79 کروڑ ڈالر سے زائد کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں لیکن اگست میں اس کا حجم بڑھ کر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر تک جاپہنچا جو کہ جولائی کے مقابلے میں 74 فیصد زائد ہے۔
اسی طرح گزشتہ مالی سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اسی مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی اخراجات میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔۔ اگست 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر ایک ارب 80 کروڑ خرچ ہوئے تھے۔۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 34 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 30 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پر آگیا ہے۔۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق رواں برس جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری نہ ہونے کے برابر تھی یعینی ملک میں کم قیمت پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں لیکن اس کے باوجود عوام سے عالمی کی قیمت کے مطابق ہی پیسے وصول کئے گئے۔۔