اہم ترین

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی ہر فوج سے بہتر ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا اور مشق کے شرکاء سے بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروس گروپ کی طرف سے مشق کے دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دو ہفتوں تک جاری رہنے والی اس مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا، مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا اور دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف نے شنکیاری میں قائم پاک فوج کے نان کمیشنڈ افسران کی تربیت کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ جونیئر قیادت پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی اور روایتی و غیر روایتی جنگ میں کامیابی کی کلید ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمارا پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہتر ہے۔ پاک فوج کی جونیئر قیادت نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

پاکستان