اہم ترین

بھارتی اداکاروں کے بعد اب ان کے بچے بھی خودکشیاں کرنے لگے

بھارتی اداکاروں کی بچوں میں نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا رجحان تو تھا ہی لیکن اب ان کے بچے خودکشیاں بھی کرنے لگے ہیں۔۔

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ڈانس ڈائریکٹر وجے اینٹونی کے 16 سالہ بیٹی نے گھر پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں منگل کی صبح اداکار وجے اینٹونی کی 16 سالہ بیٹی میرا کو تشویشناک حالت میں ایک نجی اسپتال لایا گیا ۔۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میرا نے خودکشی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ میرا چنئی کے ایک نجی اسکول میں 12ویں کی طالبہ تھی اور کچھ عرصے سے مسلسل ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں گزشتہ چند برسوں فلمی ستاروں کی خودکشیاں بڑھ گئیں ہیں۔۔ ڈپریشن کا شکار ہوکر سشانت سنگھ راجپوت، تنیشا شرما، بدیشا ماجمدر اور پلّوی ڈے خودکشی کر چکے ہیں۔۔تاہم اب بھارتی اداکاروں کے بچے بھی ڈپریشن کا شکار ہوکر یہ انتہائی اقدام اٹھانے لگے ہیں۔۔

پاکستان