اہم ترین

الیکشن کمیشن نے انتخابی جنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابی جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔۔ جس کے مطابق اگلے الیکشن اب جنوری 2024 میں ہوں گے۔۔

الیکشن کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ 27 ستمبر 2023 کو ملک بھر میں ہونے والی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

دو ماہ تک حلقہ بندیوں کے خلاف شکایات اور تجاویز کی سماعت ہوگی ۔۔ جس کے بعد 30 نومبر کو حتمی حلقہ بندیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔۔

ملک میں انتخابات کے انعقاد کے ذمہ دار ادارے کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے مراحل طے کئے جائیں گے۔۔ یہ مرحلہ 54 روز پر محیط ہوگا۔۔

جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ملک میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوں گے۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ۔۔ اس لئے امکان یہی ہے کہ الیکشن فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہوسکتے ہیں۔۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف جلد از جلد انتخابات کی حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ملک میں تحریک انصاف کی ہوا نکلنے کے بعدالیکشن چاہتی ہیں۔۔

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ لیگ کی جانب اشارہ کرکے الزام لگایا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت کو زیادہ موقع دیا جارہاہے۔۔

دوسری جانب نواز شریف نے بھی آئندہ ماہ وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ الیکشن سے پہلے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرکے خود کو بے قصور قرار دلانا چاہتے ہیں۔۔

پاکستان