بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی نئی فلم “جان جاں” کے ذریعے انٹری دے دی۔۔
” جان جاں” کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 21 ستمبر کو ریلیز کیا گیا ہے۔۔۔ اس کے ہدایت کار سجوئے گھوش ہیں جو دی لسٹ اسٹوریز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔۔ لیکن “جان جاں” ایک کرائم سسپنس اسٹوری ہے۔۔ جو کہ “The Devotion of Suspect X” کے نام سے لکھے گئے ایک ناول سے ماخوذ ہے۔۔
کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما جیسے اداکاروں نے کام کیا ہے۔۔
فلم میں کرینہ کپور ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جس کا شوہر اسے چھوڑ کر کہیں چلا گیا ہے اور اب وہ ایک چھوٹا سا ریستوران چلارہی ہے۔۔ ایک دن اس کا شوہر اچانک واپس آجاتا ہے اور پھر وہیں سے اس کی زندگی کا سارا سکون چھن جاتا ہے۔۔
کہانی کے مطابق شوہر کی واپسی پر حالات ایسے ہوجاتے ہیں کہ کرینہ کو اپنے پروسی کی مدد لینی پڑتی ہے ۔۔ جس کے بعد واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک پولیس افسر وہاں پہنچتا ہے۔۔
ناقدین کے مطابق جے دیپ اہلاوت اور وجے ورما نے اپنے کردار کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے لیکن کرینہ کپور توقعات پر پوری نہیں اتریں۔۔