ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کے مختلف ممالک میں آئی فون سیریز کے نئے ماڈل آئی فون 15 کے ویرئنٹ فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں ۔۔
آئی فون کے خریداروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آئی فون 15 کی قیمت وہی ہے جو اس کے پچھلے ماڈل آئی فون 14 کی تھی۔۔ لیکن پاکستان جیسے ممالک میں ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے اس کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے۔۔
نئے ماڈل کی کاص بات اس کا چارجنگ پوڈ ہے، یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی وجہ سے آئی فون 15 میں یو ایس بی سی ٹائپ چارجر پورٹ موجود ہے۔ تاہم اس کی مدد سے فون دیگر فون کے مقابلے میں چارج زیادہ تیزی سے ہوگا۔۔
آئی فو کی تیاری میں پپہلی مرتبہ تائٹینم جیسی قیمتی دھات بکثرت استعمال ہوئی ہے جس کی وجہ سے جہاں اس کا وزن کم ہوا ہے وہیں اس کی مضبوطی بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔۔
پہلی بار آئی فون ٹائٹینیئم سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہلکا لیکن مضبوط ہے۔ آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کی بیک پر تین جب کہ ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کی بیک پر مین کیمرا 48 میگا پکسل جب کہ باقی دونوں کیمرے 12 میگا پکسلز کے ہیں۔اسی طرح فونز کا فرنٹ کیمرا بھی 12 میگا پکسل کا ہے ۔۔
آئی فون بنانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرتبہ انہیں ہیک کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔۔
جہاں تک پاکستان میں اس کی دستیابی کی بات کی جائے تو فی الحال ہماری دکانوں پر دستیاب نہیں۔۔ قانونی طور پر پاکستان لایا جانے والے آئی فون 15 کے سادہ ویرئینٹ کی قیمت بھی ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زیادہ ہوگی۔۔