اہم ترین

کرکٹ کی عالمی جنگ کے لیے پاکستان کی فوج کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں کرکٹ کی عالمی جنگ کے لئے پاکستان کی فوج کا باقابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔۔ ان فٹ نسیم شاہ کی جگہ حسن علی ایک سال بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔۔

لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم ان کی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس نے ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا۔ انجری کا شکار نسیم شاہ کی جگہ حسن علی نے لی ہے۔۔ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

بابر اعظم ، شاداب خان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان ریزرو کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ بھارت جائیں گے۔۔

انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کا ان فٹ ہونا قومی ٹیم کے لئے بڑے نقصان کی بات ہے لیکن ان کی جگہ حسن علی انتخاب ان کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔۔

انضمام الحق نے اعتراف کیا کہ ایشیا کپ میں ہمارے اسپننرز وہ کاکردگی نہیں دکھا پائے جن کی ان سے توقع کی جارہی تھی لیکن ہمیں ان پر بھروسہ ہے ۔ وہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔۔

پاکستان