اہم ترین

شارٹس کا پس منظر بدلیں: یوٹیوب کا نیا اے ۤئی ٹول “ڈریم اسکرین” آگیا

ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر مواد اپ لوڈ کرنے والے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا نیا ٹول جاری کردیا۔۔

یوٹیوب کی مالک کمپنی الفا بیٹ انکارپوریٹڈ بھی دنیا کی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے نت نئے ٹولز لانے کے لئے مصروف ہے۔ ایسا ہی ایک ٹول ڈریم اسکرین بھی ہے جس کے بارے میں گزشتہ روز ہی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔۔

گوگل اور یو تیوب کی مالک کمپنی نے اس ٹول کی تخلیق سے متعلق رواں برس مارچ میں تفصیلات شیئر کی تھیں لیکن اسے 20 ستمبر کو صارفین کے لئے پیش کیا گیا۔۔

ڈریم اسکرین سے متعلق کمپنی کے نائب صدر ٹونی ریڈ نے کہا کہ ہم ایک ایسے تول کو مارکیٹ میں لارہے ہیں جو لوگوں کے تخلیقی اظہار کی حدود کو مزید وسعت دے گا۔۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی کی حیثیت سے الفا بیٹ انکارپوریٹ پر گزشتہ چند ماہ کے دوران اپنے AI ٹولز مارکیٹ میں لانے کا بہت زیادہ دباؤ رہا ہے۔۔ کیونکہ جب مائیکرو سوفٹ اور اوپن اے آئی جیسی کمپنیاں اپنے ٹولز مارکیٹ میں لارہی تھیں ۔ اس وقت الفا بیٹ کے ماہرین اس حوالے سے کام کررہے تھے۔۔

 چند ماہ قبل گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں بارڈ مارکیٹ میں لائی اور اب بھی اس میں مسلسل جدت لائی جارہی ہیں۔

ڈریم اسکرین  کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب یوٹیوب کو ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام ریلز کے ساتھ مارکیٹ میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

یوٹیوب کا دعویٰ کہ ایک دن میں 70 ارب شارٹس دیکھی جارہی ہیں۔اور مصنوعی ذہانے کے نئے  ٹولز کا مقصد  اس سے بھیہ زیادہ صارفین اور تخلیق کاروں کو اپنی راغب کرنا اور اپنے حریفوں پر مسابقتی برتری حاصل کرنا ہے۔

پاکستان