اہم ترین

بھارتی شہری کا کم ترین وقت میں جوس کا ڈبہ پینے کا عالمی ریکارڈ

بھارت کے ایک مسلمان شہری نے کم ترین وقت میں جوس کا ڈبہ پینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے مسلمان شہری فائز نذر نے ماضی میں کم ترین وقت میں 11.86 سیکنڈز جوس کا ڈبہ پینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔۔ جسے گزشتہ برس آندری اورٹلف نامی جرمن شہری نے توڑ دیا۔۔ انہوں نے جوش کا ڈبہ 10.41 سیکنڈز میں پی کر ختم کیا ۔۔

فائز نذر نے یہ ریکارڈ ایک مرتبہ پھر اپنے نام کرنے کی ٹھانی۔۔ اور بالآخر 8.02 سیکنڈ میں اپنا ڈرنک پاؤچ مکمل کیا، اس طرح وہ 10 سیکنڈ سے کم وقت میں یہ کارنامہ مکمل کرنے والے پہلے شخص بن گئے۔

یہ ریکارڈ دراصل 2021 میں برطانوی شخص ڈیکلن ایونز نے قائم کیا تھا، جس نے 16.65 سیکنڈ میں جوس کا ڈبہ پی کر ختم کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/Cxc4x_aNx4U/

اس ریکارڈ کو 2021 میں ہی لیہ شٹکیور نامی خاتون نے اپنے نام کیا۔۔ جس نے اپنے مشروبات کا پاؤچ 15.71 سیکنڈ میں ختم کیا۔

کم ترین وقت میں جوس کا ڈبہ ختم کرنے کے بھی کچھ قواعد مقرر ہیں ۔۔ جس کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والا پہلے اپنے دونوں ہاتھ ٹیبل پر رکھتا ہے۔۔ وقت شروع ہوتے ہیں اسے جوس کا اسٹرا چھیل کر اسے ڈبے میں ڈالنا ہوتا ہے اور پھر اسے پینا ہوتا ہے۔۔

پاکستان