اہم ترین

فرانس میں کھٹمل قومی مسئلہ بن گئے۔۔ حکومت بھی میدان میں آگئی

کھٹمل کا نام سنتے ہی لوگ کانوں کو ہاتھ لگانا شروع کردیتے ہی کیونکہ یہ کیڑا جب کسی گھر میں بسیرا کرتا ہے تو اس کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنادیتا ہے۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں کھٹملوں کی بھرمار انتہائی خوفناک صورتحال اختیار کرگئی ہے۔۔ کم از کم 10 فیصد گھروں میں کھٹملوں سے رہائشیوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔۔ لیکن کیؑے مار دوائیں اس قدر مہنگی اور اس کے حوالے سے قوانین اتنے سخت ہیں کہ عوام اسپرے بھی نہیں کرسکتے۔۔

پیرس میں تو صورت حال اور بھی خراب ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوائی اڈے اور عوامی مقامات پر کھٹملوں کی بھرمار ہے۔۔ سوشل میڈیا پر لوگ کھٹملوں کی موجودگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔۔

بات یہاں تک آپہنچی ہے کہ پیرس سٹی ہال کی انتظامیہ نے فرانس کی حکومت سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کردی ہے۔۔

فرانس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ کلیمنٹ بون نے چند روز میں پبلک ٹرانسپورٹ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں اس حوالے سے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔۔

دوسری جانب فرانسیسی وزارت صحت نے بھی عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ فرنیچر کے استعمال میں محتاط رہیں۔گھروں میں کھٹمل نظر انے کی صورت میں دواؤں کا فوری چھڑکاؤ کریں۔۔

پاکستان