اہم ترین

امریکی نوجوان کی اپنی معذور ماں کو گود میں اٹھا کر چلنے کی ویڈیو وائرل

ہمارے معاشرے میں کہا جاتا ہے کہ امریکا میں بچے اپنے والدین کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں اور والدین اپنی زندگی کا آخری حصہ اولڈ ایج ہومز میں سستے ہوئے گزارتے ہیں لیکن ایسا ہر گز نہیں۔۔ امریکا میں بھی والدین اور اولاد کے درمیان ویسی ہی محبت ہوتی ہے جیسی ہمارے معاشرے میں ہے۔۔

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک نوجوان اپنی معذور ماں کو گود میں اٹھاکر ہوائی جہاز میں لے جاتا ہے اور اسے اس کی سیٹ پر بٹھاتا ہے۔۔

دل کو چھو لینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹا وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی ماں کو ہوائی جہاز میں اس کی سیٹ پر آرام سے بیٹھنے میں مدد کر رہا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں ایک نوجوان اپنی ماں کو گود میں لیے بہت احتیاط سے فلائٹ میں سوار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بیٹا ایک بچے کی طرح اپنی ماں کو گود میں اٹھا کر اپنی نشست پر لے جاتا ہے اور پھر اسے سیٹ پر بٹھا دیتا ہے۔

ایکس پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اس ماں بیٹے کی زندگی کا پورا سفر اس وقت سے دکھایا گیا ہے کہ جب وہ عورت حاملہ ہوتی ہے۔۔

اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ والدہ نے اسے 9 ماہ تک اپنی کوکھ میں رکھا۔۔۔ جب ضرورت پڑی وہ موجود رہی۔۔ اب جب اسے مدد کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے بچے اسے لے جانے میں مدد کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے اور لوگ اس بیٹے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ بیٹے کی ماں کے لئے محبت اور قربانی دیکھ کر لوگ ایسے قابل بیٹے کی تعریف کر رہے ہیں۔

پاکستان