اہم ترین

شادی کرو لیکن الگ الگ رہو۔۔۔ جاپان میں علیحدگی کی شادی کا رواج بڑھنے لگا

جاپان کے ہیرومی (Hiromi) اور ہائیڈےکازوُ تاکےدا (Hidekazu Takeda ) کی شادی کئی سال پہلے ہوئی ہے اور ان کا ایک بچہ بھی ہے، لیکن وہ ایک دوسرے سے ایک گھنٹے کی مسافت پر رہتے ہیں اور کبھی بھی ایک دوسرے کے گھروں میں رہائش اختیار نہیں کی۔

جاپان میں اس نوعیت کی شادیاں بہت مقبول ہورہی ہیں جس میں مرد اور عورت صور ہفتہ وار تعطیل میں ہی ملتے ہیں باقی کے سارے دن دونوں الگ الگ ہوتے ہیں۔۔ اس قسم کی شادی کو علیحدگی کی شادی (Separation marriages) کہا جاتا ہے ۔۔ کیونکہ یہ جوڑے ایک طرف شادی شدہ زندگی سے لفط اندوز بھی ہوتے ہیں اور دوسری جانب اپنے جیون ساتھی کی فکر کیے بغیر انفرادی طرز زندگی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

بنیادی طور پر علیحدگی کی شادی جوڑوں کو شادی شدہ اور تنہا رہنے کے مشترکہ فوائد کا تجربہ کرنے کی اجازت دیتی ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ رشتہ باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہو۔

ہیرومی (Hiromi) اور ہائیڈےکازوُ تاکےدا (Hidekazu Takeda ) اس کی بہترین مثال ہیں ۔۔ ہیرومی (Hiromi) فٹنس ٹرینر اور جم مینیجر کے طور پر کام کرتی ہیں جب کہ ان کے شوہر ہائیڈےکازوُ تاکےدا (Hidekazu Takeda ) ایک کاروباری مشیر ہیں جو اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، ای میلز کا جواب دیتے ہیں اور رپورٹیں لکھتے ہیں۔ ان کا طرز زندگی بہت مختلف ہے، لیکن وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، اس لیے وہ ایک دوسرے کی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ اس کا حل انہوں علیحدگی کی شادی سے نکالا ۔۔

ہائیڈےکازوُ تاکےدا کہتے ہیں کہ میں شاذ و نادر ہی اپنی بیوی کے گھر راتوں رات قیام کرتا ہوں کیونکہ می میرا کیریئر میری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اپنی پچھلی شادی کے دوران میں اپنے کام میں اتنی مصروف تھی کہ بعض اوقات میں کئی دنوں تک گھر نہیں جاتا تھا۔ میں نے اپنی پچھلی شادی سے جو سب سے بڑا سبق سیکھا وہ یہ ہے کہ خواتین کو مالی طور پر خود مختار ہونے کی ضرورت ہے۔

ہیرومی تاکیدا کہتی ہیں کہ اگر میں شوہر کے ساتھ رہوں تو کام کے معاملات میں کود آزاد محسوس نہیں کر پاتی ۔۔جس سے مجھے دباؤ پڑتا ہے

پاکستان