اہم ترین

مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ چھڑ گئی۔۔ سیکڑوں فلسطینی شہید

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کی جانب سے بیت المقدس کے تحفظ کے لئے اسرائیل کے خلاف آپریشن کے آغاز میں ہی 40 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہین۔۔ جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کردیا ہے۔۔

ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل کے زیر تسط درجنوں میزائل داغے گئے۔۔ حماس نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل پر 5ہزار میزائل داغے ہیں۔۔ یہ حملے آپریشن الاقصیٰ طوفان کا آغاز ہے۔۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی علاقے سے متعدد راکٹ فائر کیے جانے کے بعد غزہ سے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد اسرائیل میں گھس آئی ہے۔

اسرائیلی حکام نے حماس کے راکٹ حملوں میں کم از کم 40 اسرائیلیوں کی ہلاکت جب کہ 500 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔۔

حملے کے بعد اسرائیلی حکومت نے ملک میں جنگی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے جوابی کارروائی کا آغاز کردیا۔۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے اب تک 250 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔۔

دنیا بھر کی حکومتیں مشرق وسطیٰ نے جنئی جنگی صورت حال کو دیکھتے ہوئے میانہ روی کا مطاہرہ کرتے ہوئے بیان دے رہی ہے ۔۔ لیکن بھارتی وزیر اعظم نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا بیان دے دیا ہے۔۔

ہندو انتہا پسند سوش کے حامل مودی نے کہا کہ اسرائیل میں حملوں کی خبر سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان