اہم ترین

15 سالہ لڑکے کا کارنامہ؛ تاش کے پتوں سے سب سے بڑی عمارت کھڑی کردی

15 سالہ بھارتی لڑکے نے تاش کے پتوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈھانچہ بنا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ (GWR) قائم کیا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائیٹ کے مطابق 15 سالہ ارنب ڈاگا نے کولکتہ کی تاریخی عمارتوں رائٹرز بلڈنگ، شہید مینار، سالٹ لیک اسٹیڈیم اور سینٹ پال کیتھیڈرل کے ظاہری ڈھانچے تاش کے پتوں سے بنائے ۔

اس فن پارے کو بنانے کے لیے ارنب نے تقریباً تاش کے ایک لاکھ تینتالیس ہزار (143000) پتوں کا استعمال کیا اور حیرت انگیز طور پر اس نے کہیں بھی ٹیپ یا گلو استعمال نہیں کیا۔ اس کے تیار شدہ منصوبے کی لمبائی 40 فٹ، اونچائی 11 فٹ 4 انچ اور چوڑائی 16 فٹ 8 انچ ہے۔

ارنب سے پہلے تاش کے پتوں سے سب سے بڑا عمارتی ڈھانچہ بنانے کا ریکارڈ برائن برگ نامی شخص کے پاس تھا ۔۔ جس کے مکاؤ کے تین ہوٹلوں کے پلے کارڈ کا ڈھانچہ 34 فٹ اور 1 انچ لمبا، 9 فٹ اور 5 انچ لمبا اور 11 فٹ اور 7 انچ چوڑا تھا۔

ارنب نے کہا کہ کارڈ کا ڈھانچہ بنانے سے پہلے، اس نے چاروں عمارتوں کا دورہ کیا تاکہ ان کے فن تعمیر کو سمجھ سکے۔ اس کے بعد اس نے تقریباً 30 ایسے مقامات کا جائزہ لیا جہاں وہ اپنا فن پارہ تخلیق کرسکے۔۔

پاکستان