اہم ترین

لگاتار ناکامی کے بعد اکشے کمار فلموں کی کمائی کی دوڑ پر بول پڑے

بالی ووڈ کے کھلاڑی کہے جانے والے سپر اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ فلموں کو کامیابی کے لیے کمائی کی دوڑ سے باہر آنا چاہیے ۔

اکشے کمار 2022 سے باکس آفس پر خراب دور سے گزر رہے ہیں۔ سیلفی (2023) کی بڑی ناکامی کی وجہ سے سال 2023 کا آغاز بھی ان کے لیے اداس رہا۔ تاہم، ان کی فلم OMG 2 نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی اور بالغ ہونے کا سرٹیفکیٹ ملنے کے باوجود 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی۔

اس کے ساتھ ہی اس سال بالی ووڈ میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں بھی آئیں جس میں شاہ رخ خان کی دو فلمیں پٹھان اور جوان اور سنی دیول کی گدر 2 ہیں جنہوں نے باکس آفس پر اپنی کامیابی کے ساتھ تاریخ رقم کی۔

چند ہفتوں قبل سلمان خان نے کہا تھا کہ میرے خیال میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ اب اپنی کم ترین سطح پر پہنچنے والا ہے۔ اب فلمیں 400، 500 یا 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرتی ہیں۔ اب تو علاقائی زبانوں کی فلمیں بھی بہت زیادہ کما رہی ہیں۔ لوگ ایک بار پھر سینما گھروں میں فلمیں دیکھنے جا رہے ہیں۔ اس لیے 100 کروڑ روپے کمانا کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔ اب فلموں کو 1000 کروڑ روپے کا بزنس کرنا چاہیے۔

اپنی نئی فلم مشن رانی گنج کی تشہیر کے دوران اکشے کمار نے سلمان خان کے 100 کروڑ کلب پر تبصرہ کرتے ہوئے صرف تجارتی کامیابی کی بنیاد پر فلموں پر دباؤ نہ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اکشے کمار نے کہا کہ کچھ کہانیاں صرف کمانے کے لیے نہیں بلکہ ان کی اہمیت کے لیے سنائی جانی چاہئیں۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری مزید ہٹ فلمیں دے گی۔ مجھے بہت خوشی ہوئی جب شاہ رخ خان کے جوان نے اتنا اچھا کام کیا۔ دیگر فلموں جیسے غدر 2اور او ایم جی 2 نے بھی اچھا بزنس کیا۔ اس لیے یہ فلم انڈسٹری کے لیے بہت اچھا ہے۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ 1000 کروڑ روپے کا حصول اچھی بات ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم 2000 سے 3000 کروڑ روپے کمانے والی فلمیں بنائیں گے۔ اس کے بعد ہم ہالی ووڈ جیسی فلمیں بھی بنا سکتے ہیں۔ ان کے پاس اس قسم کا سنیما، اسکرپٹ اور کہانیاں نہیں ہیں جو ہمارے پاس ہیں۔

پاکستان