اہم ترین

انڈے اور سیب والی چائے۔۔ ویڈیو دیکھ کر چائے کے دیوانوں کو غصہ آگیا

آپ کو ہر دوسرا شخص چائے کا شوقین ملے گا۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کا دن چائے سے شروع ہوتا ہے اور چائے پر ختم ہوتا ہے۔

کچھ لوگ کبھی چائے کی پیشکش سے انکار نہیں کرتے ۔ جیسی بھی چائے ہو اسے پینا فرض سمجھتے ہیں جب کہ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اپنے ذوق کے مطابق چائے پسند کرتے ہیں۔۔

سوشل میڈیا کے زمانے میں جہاں ہر کوئی کھانوں میں نت نئے تجربے کرتا اور انہیں شیئر کرتا ہے وہیں چائے کے ساتھ بھی کئی لوگ ایسا ہی کچھ کرتے ہیں۔

مچھلی والی چائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

چند روز قبل ہم نے بتایا تھا کہ ایک خاتون نے چائے میں مچھلی ڈال کر بنایا تھا۔۔ اب یہ تو پینے والے ہی جانتے ہوں گے کہ یہ چائے والی مچھلی تھی یا مچھلی والی چائے لیکن سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے چائے کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس نے سیب اور کچے انڈے کو ملایا ہے۔

https://www.facebook.com/watch/?v=644757327723591&t=12

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے چائے کی پتی کو برتن میں ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں چینی ڈال کر کچھ دیر کے لیے ملایا جاتا ہے، اس کے بعد ایک سیب کے ٹکڑے کاٹ کر اس میں شامل ئے جاتے ہیں۔ یہ سب اس وقت تک ملایا جاتا ہے جب تک کہ چینی (Apple-Infused Tea) پگھلنے لگے اور پھر اس میں دودھ ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں ایک چمچ گاڑھا دودھ (condensed milk) ملایا جاتا ہے۔ اب انڈے کو توڑ کر چمچ کی مدد سے ابلتی ہوئی چائے میں ڈالا جاتا ہے۔

سیب کے ٹکڑوں اور انڈوں سے بنی اس چائے کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کا غصہ آسمان پر ہے۔ چائے سے محبت کرنے والے اس ویڈیو پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان