اہم ترین

اسرائیل حماس لڑائی؛ قطر اور مصر کی جنگبندی کوششیں

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 1500 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ قطر اور مصر نے جنگ بندی کے لیے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتے کو شروع ہونے والی لڑائی میں دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک ایک ہزار اسرائیلی اور 500 فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہزاروں زخمیوں مین سے سیکڑوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔

حماس کے رہنما محمد ضيف نے مسلح رضاکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’معمر افراد، شہریوں اور بچوں کا احترام کریں‘ اور ’ایسے کسی فرد کا قتل نہ کریں جس کا لڑائی سے براہ راست تعلق نہیں۔‘

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے غزہ کی پٹی کے قریب یہودی رہائشی آبادیوں پر حماس سے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کئی مقامات پر شدید مزاحمت کا اعتراف بھی کیا ہے۔۔

اسرائیل نے غزہ کے محاصرے کو مزید سخت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں بھی فلسطینی عوام کی نقل و حرکت کو مکمل روک دی ہے۔

امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لئے اپنا بحری بیڑا بھجوادیا ہے جب کہ مصر اور قطر دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے کوششٰن کررہے ہین۔۔

اسرائیل پر 50 برسوں بعد کئے گئے اس شدید حملے میں حماس کی مدد کا الزام ایران پر دھرا جارہا ہے۔۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے “طوفان الاقصیٰ ” حملے میں تہران کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اس کارروائی میں کوئی کردار نہیں۔ ایران “غیر متزلزل طور پر فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا ۔ تہران نے فلسطینیوں کی طرف سےاسرائیل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسرائیلی اپنی ناکامی سےتوجہ ہٹانے کے لیے ایران پر الزام عاید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان