اہم ترین

خبردار! موبائل کے کور سے کرنسی نوٹ فوراً ہٹادیں۔۔ یہ بہت خطرناک ہے

آج کے دور میں موبائل ایک ایسی چیز ہے جو ہر کسی کے لیے بہت ضروری ہو گئی ہے۔ بچے ہوں یا بڑے، موبائل ہر کسی کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔

لوگ گھر سے نکلتے ہیں تو ان کے پاس موبائل ضرور ہوتا ہے۔ لوگ پیسے یا کوئی اور چیز لینا بھول جائیں لیکن اپنا موبائل لینا نہیں بھولتے۔ شاید اسی وجہ سے لوگ اکثر اپنے موبائل کور میں چھوٹی رقم رکھتے ہیں۔ تاکہ اگر وہ کبھی اپنا پرس بھول بھی جائیں تو غلاف میں رکھی رقم سے اپنا کام چلا سکیں۔

لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ موبائل کور میں نوٹ رکھنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ۤکرنسی نوٹوں کو موبائل کور میں نہ رکھیں۔ کیونکہ اس سے آپ کا موبائل پھٹ بھی سکتا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ جب موبائل فون کا پروسیسر پوری رفتار سے کام کرتا ہے تو فون گرم ہو کر حرارت پیدا کرتا ہے۔ اور اس گرمی کی وجہ سے موبائل کور میں رکھے نوٹوں کو بھی آگ لگ سکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ نوٹ بنانے کے لیے کاغذ کے علاوہ کئی طرح کے کیمیکل بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ اور ان کیمیکلز کی وجہ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ اگر آپ بھی اپنے موبائل فون میں نوٹ رکھتے ہیں تو ہوشیار رہیں اور خیال رکھیں کہ آپ ایسی غلطی نہ کریں۔

پاکستان