اہم ترین

لہسن کی 2 گرہیں صبح خالی پیٹ نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں اور اثر دیکھیں

لہسن کچن میں موجود ایک ایسا جز ہے جسے مختلف اقسام کی ترکیبوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن لہسن نہ صرف ذائقہ بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

لہسن کو ایک اینٹی بائیوٹک سمجھا جاتا ہے، جس میں وٹامن سی، وٹامن بی اور وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سلفیورک ایسڈ جیسے بہت سے غذائی اجزاء بھی لہسن میں پائے جاتے ہیں۔

اگر آپ روزانہ ایک گلاس پانی کے ساتھ لہسن کے صرف دو گرہیں کھائیں تو آپ کو صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

کولیسٹرول گھٹائیں

لہسن کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار سمجھا جاتا ہے۔ لہسن کے دو لونگ روزانہ صبح نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

قبض کا خاتمہ

اگر آپ روزانہ صبح ایک گلاس پانی کے ساتھ لہسن کے دو لونگ کھائیں تو اس سے پیٹ سے متعلق مسائل میں مدد مل سکتی ہے۔

بلڈ پریشر

کچے لہسن کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ لہسن کے چند لونگ روزانہ صبح ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

قوت مدافعت

قوت مدافعت کو بڑھانےکے لیے آپ کچا لہسن کھا سکتے ہیں۔ مضبوط قوت مدافعت جسم کو کئی قسم کے انفیکشن سے بچانے میں مدد کر سکتی ہے۔

انتباہ: یہ مواد بشمول مشورے یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پاکستان