اہم ترین

اسرائیل کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر حماس کے دوبارہ حملے

حماس اور اسرائیل کی جانب سے دوطرفہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ان حملوں میں 2100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے غزہ کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول حماس سے دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچ کا کہنا ہے کہ علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں سے حماس کے عسکریت پسندوں کی ایک ہزار 500 کے قریب لاشیں ملی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو تباہ کرنے اور ’مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرنے‘ کے لیے یہ جاری جنگ کا صرف آغاز ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریب اور لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر تین لاکھ ریزرو فوج اور بڑے پیمانے پر ٹینکوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں کو تعینات کیا ہے جہاں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے حماس کے حملوں سے ایک ہزار سے زیادہ اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 2800 سے زایدکے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فورسز نے دعویی کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک غزہ میں حماس کے دو ہزار 294 ٹھکانوں کو نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔۔

دوسری جانب غزہ میں حکام نے اسرائیلی کارروائیوں میں 900 فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

14 امریکی بھی ہلاک

گزشتہ روز امریکی صدر صدر بائیڈن نے تصدیق کی کہ حماس کے حملے میں کم از کم 14 امریکی ہلاک ہوئے اور دیگر لاپتہ ہیں۔

امریکا نے ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور دیگر جنگی ساز و سامان بحیرہ روم میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت دیگر مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔

پاکستان