امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک کسان نے 2,749 پاؤنڈ وزنی کدو کاشت کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔۔کلو گرام میں دیکھا جائے تو اس کا وزن 1245 کلو سے زائد بنتا ہے۔۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریوس جینجر (Travis Gienger ) نے کیلی فورنیا کے منعقدہ سالانہ مقابلے میں گزشتہ چار کے دوران تیسری مرتبہ سب سے وزنی سبزی کاشت کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔۔
ٹریوس جینجر (Travis Gienger ) نے اپنے اس کدو کا نام معروف کھلاڑی مائیکل جارڈن کے نام پر رکھا ہے۔
اس سے قبل اس نے 2022 میں ماورک نامی 2,560 پاؤنڈ کے کدو کے ساتھ اور 2020 میں ٹائیگر کنگ نامی 2,350 پاؤنڈ کی لوکی کے ساتھ جیتا تھا۔
جینجر کے پچھلے کدو نے امریکا کا سب سے وزنی کدو ہونے کا تو اعزاز حاصل کیا تھا لیکن عالمی ریکارڈ نہیں توڑ سکے تھے لیکن ان کی تازہ ترین کوشش نے 2021 میں اطالوی کسان سٹیفانو کٹروپی کی طرف سے اگائے گئے 2,702 پاؤنڈر سے سب سے بڑے کدو کا گنیز ورلڈ ریکارڈ چھین لیا ہے۔
جینجر نے کہا کہ 10 اپریل کو لگائے جانے کے بعد سے مائیکل جارڈن کی نگہداشت اور دیکھ بھال پر تقریباً 15,000 ڈالر (43 پاکستانی روپے ) لاگت آئی ہے۔