بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان پولیس اہلکار کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی پاداش میں معطل کردیا گیا ۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع بریلی سے تعلق رکھنے والے انصاری نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے مسلمانوں کے حق میں سوشل میدیا پر پوسٹ کی تھی۔
اس کے ساتھ ہی سہیل انصاری نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کے لئے عطیات کی بھی اپیل تھی۔اتر پردیش پولیس نے
اتر پردیش پولیس نے سہیل انصاری کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انصاری کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
سہیل انصاری کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ڈی ایس پی کھیری سندیپ سنگھ کا سہیل انصاری کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی کی حمایت کی وجہ جاننے کے لیے کانسٹیبل کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔ قصوروار پائے جانے پر کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔۔
اتر پردیش میں گزشتہ 10 برسوں سے بی جے پی کی حکومت ہے۔ 9 اکتوبر کو فلسطین کی حمایت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں مارچ کرنے پر چار طلباء اور دیگر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔