امریکی شہر شکاگو میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں 71 سالہ بوڑھے نے 6 سالہ مسلمان بچے کو ہلاک جبکہ اس کی ماں کو شدید زخمی کردیا۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی بچہ وادی الفیومی اور اس کی والدہ حنان شاہین ایک مکان میں رکائے پر رہتے تھے۔ ان کے 71 سالہ بوڑھے مکان مالک جوزف زوبا نے اسرائیل حماس لڑائی کے ردعمل میں بچے اور ماں پر چاقو سے حملہ کردیا۔۔
We are shocked and disturbed to learn that a landlord in Chicago expressing anti-Muslim and anti-Palestinian views broke into a Muslim family's apartment and attacked them with a knife, injuring the mother and killing her 6-year-old son, Wadea Al-Fayoume. @cairchicago will hold a… pic.twitter.com/N0ILuevq4n
— CAIR National (@CAIRNational) October 15, 2023
حملے میں بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔ جوزف زوبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
شکاگو کی ول کاؤنٹی میں پولیس حکام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’تفتیش کاروں نے ابتدائی تحقیق میں ہی پتہ لگالیا ہے کہ جوزف نے دونوں متاثرین کو مسلمان ہونے اور حماس اسرائیل تنازعے کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔
جوزف زوبا کو نفرت پر مبنی جرم سمیت دیگر الزامات کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔