اہم ترین

کیا گینشن امپیکٹ کو گیمرز پیسے دے کر جیت سکتے ہیں ؟

رول پلیئنگ ویڈیو گیم (آر پی جی) گینشین امپیکٹ (Genshin Impact) کو مارکیٹ میں آئے صرف 3 سال ہی ہوئے ہیں لیکن اپنی دلچسپی اور بہیترین ڈیزائننگ نے اسے قلیل مدت میں دنیا کے مقبول ترین گیمز کی فہرست میں لاکھڑا کیا ہے۔۔ اس کے باوجود گیمنگ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوال یہ اٹھایا جارہا ہے کہ اسے پیسے دے کر جیتا جاتا ہے۔۔

پہلی نظر میں تو یہ سوال بے بنیاد نظر آتا ہے لیکن یہ بھی کھلی حقیقت ہے کہ فری ٹو پلے گیم ہونے کے باوجود گینشین امپیکٹ رقم کی چھوٹی چھوٹی ادائیگیوں سے بھرا پڑا۔

اس اہم چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے گیمر اپنے حریفوں کو برتری کے لیے رقم کی ادائیگی کی جاسکے؟۔

‘جیتنے کے لیے ادائیگی’ ّ’ ‘PAY TO WIN کیا ہے؟

‘جیتنے کے لیے ادائیگی’ کا تصور گزشتہ چند برسوں کے دوران بہت زیادہ عام ہوگیا ہے۔ اس سے مراد وہ ادائیگی ہے جو گیمرز گیمز میں فائزہ حاصل کرنے کے لیے حقیقی دنیا میں کرتے ہیں۔ رقم کی ادائیگی سے گیمرز کو ایسے خاص پتھیار یا طاقت ور کردار ملتے ہیں جو اسے اپنے مد مقابل کے خلاف برتری دلائے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر گیمنگ انڈسٹری میں کئی سال سے بڑے پیمانے پر بحث ہوتی رہی ہے، کیونکہ یہ گیم کی روح کے مطابق نہیں۔

پے والز گینشین امپیکٹ جیسے گیم جو جب کوئی بھی گیمر تنہا کھیل سکتا ہے اور اس میں اس کا کسی گیمر سے کوئی مقابلہ بھی نہیں۔ تو اییسی صورت حال میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ زیادہ طاقت ور کرداروں کو پس پپردہ رکھنا انتہائی غیر منصفانہ تو نہیں۔

اگر گینشین امپیکٹ بھی پے ٹو ون ہے تو؟؟

گینشین امپیکٹ میں ان لاک کرنے کے لیے کافی کردار ہیں، اور انہیں حاصل کرنے کے لیے آپ گچا گیم میں ادائیگی کریں۔ اگر آپ رقم خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں تو آپ نئے کردار اور ہتھیاروں کا حصول آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ گینشین امپیکٹ واقعی پے ٹو ون گیم ہے؟

گینشین امپیکٹ کو پے ٹو دن سمجھنے سے پہلے ایک مرتبہ یہ سمجھ لیں کہ یہ کوئی مسابقتی گیم نہیں اور بالکل مفت بھی ہے۔ اس لئے گیم کے مختلف مراحل کو طے کرنے کے لئے صرف اور صرف مدنقابل کرداروں کو شکست دینا ہی وہ راستہ ہے جس سے آپ ‘پریموجیمز’کو ان لاک کرسکتے ہیں۔

گیہم کے مراحل کو عبور کرنا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے لیکن کسی بھی قسم کی ادائیگی کے بغیر بھی آپ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن گینشین امپیکٹ میں پیسہ لگانے کا فائدہ یہ ہے کہ آپ چیزوں کو تھوڑی تیزی سے انجام دے سکتے ہیں –

پاکستان