اہم ترین

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کانفرنس کے سربراہ کو اسرائیل کے بارے میں سچ بولنا بھاری پڑگیا

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کانفرنس ویب سمٹ کے سربراہ کو غزہ پر بمباری سے متعلق تنقید مہنگی پڑ گئی۔ اسرائیل کے خلاف سچ بولنے کے جرم میں انہین اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

پیڈی کاسگریو ( Paddy Cosgrave) نے 13 اکتوبر کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اسرائیلی جارحیت کو تنقید کا نشاننہ بناتے ہوئے اسے جنگی جرائم قرار دیا تھا۔

ویب سمٹ کے سی ای او کی جانب سے تنقید کے بعد گوگل اور میٹا سمیت دیگر اسرائیل نواز کمپنیوں نے آئندہ ماہ لزبن میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کانفرنس میں ویب سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

حق اور سچ کے لبادے میں صیہونی حکومت کے حمایتی ان کمپنیوں کے احتجاج پر پیڈی کاسگریو کو بے پناہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

کاسگریو نے ناصرف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا بلکہ اپنے بیان کی وضاحت بھی کرنی پڑ گئی۔

اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں پیڈی کاسگریو نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا ذاتی تبصرہ ایونٹ کے لیے خلفشار کا باعث بن گیا ہے۔ میری وجہ سے ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے میں ایک بار پھر خلوص دل سے معذرت خواہ ہوں۔

پاکستان