اہم ترین

سعودی عرب میں ای اسپورٹس کا ورلڈ کپ ہوگا، شہزادہ محمد بن سلمان کا اعلان

سعودی عرب کے ولی عہد نے آئندہ برس سے ہر سال ای اسپورٹس کا ورلڈ کپ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آئندہ برس سے ہر سال سعودی عرب میں ہر سال ای اسپورٹس کا عالمی میلہ سجے گا۔

جاری بیان کے مطابق ای اسپورٹس ورلڈ کپ ’مختلف سرگرمیوں اور تقریبات پر مشتمل ہو گا۔ 8 ہفتوں پر مشتمل اس ایونٹ کی مدد سے دنیا بھر کے سیاحوں کو سعودی عرب کے دارالحکومت کی جانب راغب کرنے اور اسے گیمنگ کیپٹل میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

ای اسپورٹس کے اس سالانہ عالمی میلے میں دنیا بھر کے مقبول ترین گیمز کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ اور اس میں کروڑوں ڈالر انعام کی صورت میں دیئے جائیں گے۔ صرف آئندہ برس ہونے والے مقابلوں میں انعامات کی مالیت ساڑھے چار کروڑ ڈالر ہوگی۔

ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے انعقاد سعودی ولی عہد کی جانب سے گزشتہ برس اس شعبے میں 38 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کی ایک کڑی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔جس کے تحت سعودی عرب کے مقامی افراد کے لئے 38 ہزار ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ایونٹ کا مقصد سعودی اور عرب ثقافت کو ڈیجیٹل میدان میں فروغ دینا ہے۔ اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے قومی ای اسپورٹس حکمت عملی تشکیل دی ہے۔

اس کے تحت 2030 تک سعودی عرب کے ماتحت ادارے کے ماہرین کم از کم 30 ایسے گیمز تخلیق دیں گے جو دنیا بھر کے آن لائن گیمز کا مقابلہ کر سکیں۔

پاکستان