عراق کی ایک عدالت نے سابق صدر صدام ھسین کی بیٹی رغد حسین کو ان کی غیر موجودگی میں سابق برسراقتدار جماعت بعث پارٹی کی تشہیر اور اسے دوبارہ فعال کرنے کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنادی۔
2003 میں امریکا کی قیادت میں مغربی اتحاد نے عراق میں صام حسین کی حکومت کا تختہ الٹ کر قبضہ کرلیا تھا۔
امریکی فوج نے صدام حسین کے دونوں بیٹوں اودے اور قوصے کو 2003 میں ہی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ہلاک کردیا تھا جب کہ صدام حسین کو 2006 میں پھانسی دی گئی تھی۔۔ تاہم ان کی دونوں بیٹیا رغڈ اور رعنا اس وقت اردن میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
2021 میں رغد نے عرب نیوز چینل العربیہ کو ایک انٹرویو دیا تھا ۔ جس میں انہوں نے صدام حسین کے دور حکومت کو اس وقت کے حوالے سے بہت بہتر قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بعث پارٹی (صدام حسین کی سیاسی جماعت) کے دور میں عراق خوشحال ملک تھا۔
گزشتہ 20 سال سے عراق میں صدام حسین کی تصویر اور ان کی سیاسی جماعت کا پرچم لہرانے یا اس سے متعلق نعرے بازی پر پابندی ہے۔
عراقی عدالت نے رغد صدام حسین کو کالعدم بعث پارٹی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔