اہم ترین

بھارت سے بھی شکست؛ انگلینڈ ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں انگلینڈ کو بھارت نے 100 رنز سے ہرادیا ہے ۔ اس طرح بھارت نے سیمی فائنل میں یقینی جگہ بنالی ہے جب کہ انگلینڈ باہر ہوگیا ہے۔

بھارت کے شہر لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ ابتدا میں بھارت پر بہت دباؤ میں تھا کیو نکہ بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی اور شریاس ایر جلد ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

ایسے وقت میں کپتان روہت شرما اور کے ایل راہل نے بھارتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔۔ جس کی بدولت بھارت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 87، سوریا کمار یادو نے 49 اور کے ایل راہُل نے 39 رنز کی باری کھیلی۔

لکھنؤ کی پچ کو دیکھتے ہوئے لگتا تھا کہ انگلینڈ مسلسل شکستوں کا داغ دھونے میں کامیاب ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور پوری ٹیم صرف 129 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

میگا ایونٹ میں بھارت اور انگلینڈ دونوں ہی نے اپنے 6،6 لیگ کھیل لئے ہیں ۔ بھارت اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے جب کہ انگلینڈ صرف ایک ہی میچ مین کامیابی حاصل کرپایا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل اور رن ریٹ دیکھتے ہوئے بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے جب کہ انگلیںڈ اب کسی صورت ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکے گا۔

بھارت اب تک چھ میچ کھیل چکا ہے جس میں وہ تمام میچوں میں ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ انگلینڈ کو چھ میں سے پانچ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان