اہم ترین

پاکستان کی ہار کا تسلسل ٹوٹ گیا، 4 شکستوں کے بعد پہلی فتح

بھارت میں حیدر آباد کے بعد کولکتہ پاکستان کے لئے مبارک ثابت ہوگیا۔۔ احمد آباد، چنئی اور بنگلورو میں مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان نے ایونٹ میں اپنی تیسری کامیابی درج کرہی لی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جو کہ درست ثابت نہ ہوسکا۔۔

بنگلا دیش کی پوری ٹیم 204 رنز پر پویلین لوٹ گئی جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 33 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔۔

پاکستان کی جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ

امام الحق کی جگہ فخر زمان نے ٹیم میں آتے ہی بلے بازی میں اپنی دھاک بٹادی۔۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کو 128 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔۔

عبداللہ شفیق 58 رنز بن کر آوٹ ہوئے تو میچ پاکستان کی جھولی میں آچکا تھا۔۔ جس کے بعد بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ مل کر اسکور کو 160 رنز پر پہنچایا۔۔ اس مرتبہ بھی بابر اعظم بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔۔

بابر کے بعد فخر زمان نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کو جیت کی جانب لے جانے کا مشن آگے بڑھایا۔۔ 169 رنز پر فخر زمان بھی آؤٹ ہوگئے. انہوں نے 81 رنز بنائے.

فخر کے بعد افتخار میدان میں اترے ، انہوں نے مھمد رضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کو جیت کی مننزل پر پہنچایا..

پاکستان کی اچھی بولنگ

بنگلا دیش کے خلاف پاکستانی بولرز کھیل کے آغز سے ہی چھائے رہے۔۔ شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔۔ جب کہ دوسرے اوور میں دوسری وکٹ لی۔ ایک وقت مینبنگلا دیش کے 23 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔۔

اس موقع پر لٹن داس اور محمود اللہ نے اچھی شراکت قائم کی۔ لٹن داس 43 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد مھمود اللہ بھی 56 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ ئگئے۔ جس کے بعد ایک بار پھر پاکستانی بولر چھاگئے۔۔

میچ میں شاہین آفریدی نے 23 جب کہ وسیم جونیئر نے 31 رنز دے کر 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے دو جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایک موقع پر شکیب الحسن بہت خطرناک موڈ میں ںطر آئے ۔ انہوں نے افتخار احمد کو لگاتار چوکے اور چھکے رسید کئے لیکن وہ صرف 43 رنز ہی بناسکے۔۔ جس کے بعد کوئی کھلاڑی کریز پر نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 23 رنز دے کر 3 جبکہ محمد وسیم نے 31 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے دو جبکہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان