آسٹریلیا میں خاتون کو طیارے پر سوار ہونے کے لیے خود رن وے پر جاکر پرواز کو رکوانا مہنگا پڑگیا۔۔۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت کینرا میں خاتون کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے بالکل تیار تھا۔
یہ قصہ یکم نومبر کا ہے لیکن اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ پولیس نے خاتون کا نام تو ظاہر نہیں کیا لیکن کام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھی کینرا سے ایڈیلیڈ جانے والی اسی پرواز کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔۔
خاتون وقت پر نہ پینچ سکی لیکن اس نے طیارے میں ہر صورت سوار ہونے کی ٹھانی۔۔ خاتون ساری سیکیورٹی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رن وے پر آگئی۔
یہی نہیں بلکہ خاتون نے طیارے کو عین اس وقت رن وے پر روک لیا جب پائلٹ ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔۔
خاتون نے طیارے کے باہر سے ہی پائلٹ سے ہاتھ کے اشاروں کی مدد سے پرواز میں سوار ہونے کی التجا کی۔ جسے پائلٹ نے منظور کرلیا۔ لیکن اس کے باوجود وہ سوار نہ ہوسکی کیونکہ پولیس نے اسے ہزاروں لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے پر حراست میں لے لیا۔۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کا اقدام انتہائی خطرناک تھا۔ پولیس نے اس کی شخصی ضمانت بھی مسترد کردی ہے ۔ اس کے خلاف باقاعدہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی