نت نئے کھانے بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تو عام بات ہوگئی ہے۔۔ حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوگوں کے ہوش اڑا رہی ہے، جس میں ایک خاتون مصالحے دار آلوؤں سے بھرے بسکٹ پکوڑے بناتی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں آپ دیکھیں گے کہ خاتون عام طور پر پکوڑے بنانے کے لیے استعمال ہونے والے آمیزے میں بسکٹ ڈبوتی ہے اور پھر انہیں وہ گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرتی نظر آتی ہے۔
Gujjus have gone INSANE. pic.twitter.com/7VXRZzjOcP
— 𝐌𝕒𝕟𝕥𝕠™ 𝚏𝚊𝚗 (@Shayarcasm) November 3, 2023
ویڈیو میں ان پکوڑوں کو تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے خاتون کو آلو ابالتے اور چھیلتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد آلو کو گرم تیل میں پیاز، مرچ اور مصالحے کے ساتھ بھونا جارہا ہے۔
بعد میں خاتون دو بسکٹوں کے درمیان آلو بھرتی ہے، انہیں پکوڑے بنانے کے لیے استعمال ہونے والے آمیزے میں ڈبوتی ہے، اور ڈیپ فرائی کرتی ہے۔ آخر میں، اسے چٹنی کے ساتھ پلیٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔
یہ ویڈیو ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کافی وائرل ہورہی ہے۔۔ 58 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین نے دیکھا ہے۔۔