اہم ترین

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ بڑھادیں

سعودی عرب نے پاکستانی طلبا کے لیے 700 مکمل فنڈڈ وظائف کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اہل طلبہ 25 بہترین سعودی یونیورسٹیوں میں بالکل مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب نے اپنی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کے لیے مکمل ففنڈ اسکالر شپس مزید بڑھادی ہیں۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی 25 بڑی یونیورسٹیاں ہر سال پاکستانی طلبا کو 700 مکمل فنڈڈ اسکالر شپس فراہم کرے گی۔
یہ اسکالر شپس ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلبا کے لیے ہوگی۔

پاکستانی سفارت خانے نے مزید بتایا کہ پہلے اس نوعیت کی اسکالر شپس 600 سالانہ تھیں جسے اب بڑھا کر 700 کردیا ہے۔

اس پروگرام سے پاکستان میں مقیم طلبا کے علاوہ سعودی عرب میں قانونی طور پر رہائش پزیر افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خواہشمند طلبا آن لائن پورٹل https://studyinsaudi.moe.gov.sa/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

700 طلبہ میں 75 فیصد طلبا کو پاکستان سے وظائف دیئے جائیں گے، جب کہ 25 فیصد وظائف سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبا کو دیئے جائیں گے۔

اس پروگرام میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، رہائش کی سہولت، واپسی کے ٹکٹ، شادی شدہ طلبا کے لیے تین ماہ کا فرنشننگ الاؤنس، طبی دیکھ بھال اور 850 سے 900 ریال کے درمیان ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔

پاکستان