اہم ترین

لڑکی کے گھر والوں کا چھاپہ؛ روم کولر کے اندر چھپا بوائے فرینڈ ڈھونڈ نکالا

بھارت میں ایک عاشق کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لڑکی کے گھر والے روم کولر سے نکال رہے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو کے ساتھ لکھے عنوان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجستھان میں پیش آیا لیکن یہ معلوم نہیں ہورہا کہ ویڈیو کس علاقے کی ہے تاہم لڑکی اور اس کے گھر والے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص رات کو چپکے سے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچا، گھر والوں کو شک ہوا، اس شخص نے چھپنے کی جگہ روم کولر میں بنائی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ لڑکی کے گھر والوں اس کی موجودگی کا پہلے سے ہی علم تھا یا انہوں نے اتفاق سے اسے کولر سے ڈھونڈ نکالا ۔۔

کولر سے نکال کر لڑکی کے گھر والوں نے اس عاشق کا کیا حال کیا یہ تو معلوم نہیں لیکن وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کچھ لوگ تو اس بات پر حیرت کررہے ہین کہ روم کولر میں یہ آدمی گھس کیسے گیا۔

پاکستان