اہم ترین

نواز شریف کی سیاسی صف بندی کا سندھ سے آغاز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے سیاسی صف بندی شروع کردی ہے جس کا آغاز ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے ذریعے کیا گیا ہے۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مسلم لیگ (ن) کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ جو ن لیگ سے قائد نواز شریف کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔

وفد کا استقبال سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔

دونوں جماعتوں نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کرے گی۔

پاکستان