معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ایک جعلی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔ جس میں کسی دوسری عورت کے جسم میں ان کا چہرہ بڑی مہارت سے لگادیا گیا ہے۔۔ اور یہ کاریگری مصنوعی ذہانت کے کسی سافٹ ویئر سے کی گئی ہے۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بظاہرر رشمیکا منڈاکا ایک نیم عریاں لباس میں لفٹ کا دورازہ روک اس میں داخل ہورہی ہیں۔ ان کے لباس سے ایسے لگتا ہے جیسے رشمیکا یا تو ورزش کے لیے جارہی ہیں یا پھر آرہی ہیں۔۔
آغاز میں تو اس ویئڈیو پر بڑے تبصرے ہوئے لیکن حقیقت اس وقت کھلی جب ایک صارف نے اس کی اصلی ویڈیو شیئر کی۔۔
اس ویڈیو پر رشمیکا منڈانا نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ساری بات کھول کر بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عورت اور اداکارہ کی حیثیت سے اپنے گھر والوں، دوستوں اور خیر خواہوں کی شکر گزار ہیں جو میری حفاظت اور حمایت کے لئے آگے بڑھے ہیں۔
رشمیکا منڈانا نے مزید کہا کہ جس طرح ان کی ویڈیو سامنے آئی،، ایسا واقعہ زمانہ طالب علمی میں ہوا ہوتا تو شائد نجانے کیسے اس سے نمٹتیں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اسی قسم کے مسائل سے دوچار ہوتے رہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے کو اس سے نمٹنا ہوگا۔۔
بھارتی اداکارہ کا چہرہ جس خاتون کے جسم پر لگایا گیا ہے ۔ وہ بھی سامنے آگئی ہے۔۔ یہ ویڈیو زارا پٹیل نامی بھارتی نژاد برطانوی اداکارہ کی ہے۔
زارا پٹیل نے بھی ڈیپ فیک ویڈیو پر سوشل میڈیا کے ذریعے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے میرے جسم اور بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ کے چہرے کا استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بنائی ہے۔ ڈیپ فیک ویڈیو سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس سے میں بہت پریشان ہوں۔
دوسری جانب امیتابھ بچن سمیت بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی بڑی شخصیات نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔