اہم ترین

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا، پاکستانیوں نے بھی امیدیں باندھ لیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قییمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھی جارہی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ چند روز کے خام تیل کی قیمتیں مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔کروڈ آئل 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت کروڈ آئل کی قیمت 77.23 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ برینٹ آئل 81.62 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے معاشی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 16 نومبر سے ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔۔

نگراں حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا کیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ایک مرتبہ پھر 300 روپے فی لیٹر کی سطغ سے نیچے آچکی ہیں۔

حکومت نے یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات برقرار رکھیں تھیں ، آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کے تحت ڈیزل پر لیوی کو 60 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر لے آئے ہیں۔۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدات کھولنے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔۔ جب کہ اکتوبر میں تیل کی درآمدات بھی کافی بڑھ چکی ہے۔ اس لئے امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کی خواہشات کے مطابق نہ ہو۔

پاکستان