اہم ترین

مردہ نر جانور کھائیں کیونکہ مرغی مادہ ہے، کویتی فنکارہ کی منطق

کویتی فنکارہ شمس نے مردوں کو مرغی کھانے کے بجائے نر جانور کھانے کا مشورہ دیا ہے۔۔

عرب اخبار المرصد میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق شمس کا ماننا ہے کہ مادہ اور نر جانوروں کا گوشت الگ الگ خواص رکھتا ہے۔ عورتوں کو مادہ اور مردوں کو نر جانوروں کا گوشت کھانا چاہیے۔

شمس نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ مرغیاں مادہ ہوتی ہیں اس لئے اسے کھانے سے اکثر مردوں میں زنانہ نزاکت پیدا ہوجاتی ہے۔۔

کویتی فنکارہ نے مردوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ کھانے میں نر جانوروں کے گوشت کا انتخاب کریں ۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہ بہتر ہوگا کہ مرد نر جانوروں کے پائے اور ایسے ہی دوسرے اعضا کو رغبت سے کھائیں ۔۔

شمس کے اس بیان کے بعد خلیجی ممالک کے سوشل میدیا صارفین مختلف مزاحیہ باتیں کررہے ہیں۔ کچھ نے ان کی ذہنی حالت پر بھی سوال اٹھادیئے ہیں۔

برصغیر پاک و ہند میں ایک حلقے کا ماننا ہے کہ جانور کا جو عضو خوراک میں استعمال کیا جائے اس سے انسانی جسم کے اسی عضو کو قوت ملتی ہے۔ عام طور پر اسی سوچ کے تحت لوگ مغز، پائے اور خصیے کھاتے ہیں۔

پاکستان