اہم ترین

لاکھوں جی میل اکاؤنٹ ہمیشہ سے ختم ہونے والے ہیں۔۔

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی گوگل نے آئندہ ماہ لاکھوں جی میل اکاؤنٹس اور دیگر ڈاکیومنٹس ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ (ختم) کرنے کاا علان کردیا۔

برطانوی نیوز ویب سائیٹ انڈیپینڈینٹ کے مطابق دنیا بھر کی تمام ویب سائیٹس، سرچ انجن، سافٹ ویئرز اور ایپس کی طرح گوگل بھی ہیکنگ کے خطراک کے پیش نظر اپنی پالیسی کو سخت کررہا ہے۔۔

نئی پالیسی اپ ڈیٹ کے تحت گزشتہ دو سال سے استعمال نہ کئے جانے والےای میل اکاؤنٹس اور ان میں موجود تمام اکاؤنتس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔۔ ای میلز کو ڈیلیٹ کئے جانے کا عمل آئندہ ماہ (دسمبر 2023) سے مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔۔

انٹر نیٹ سرچ انجن کا کہنا ہے کہ کسی بھی جی میل اکاؤنٹ کو بند کئے جانے سے پہلے اس اکاؤنٹ پر ’متعدد نوٹیفکیشن‘ (ای میل پیغام) بھیجے جائیں گے۔ ان میں ریکوری ای میل ایڈریس بھی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جی میل اکاؤنت کی بندش کی کوفت سے بچنے کے لیے صارفین ای میل کھولیں یا بھیجیں، گوگل ڈرائیو استعمال کریں، گوگل پلے سٹور پر ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو کر گوگل سرچ ہی کر لیں۔ ایسا جی میل اکاؤنٹ جس سے یوٹیوب پر ویڈیو پوسٹ کی گئی وہ بھی متاثر نہیں ہوگا۔

پاکستان