اہم ترین

ڈوٹا 2 کے سب سے بڑے ایونٹ میں میچ فکسنگ کی بازگشت

ڈوٹا 2 کا سب سے بڑے ایونٹ دی انٹرنینشل 2023 (ٹی آئی 12) خبروں میں آگئی ہے۔ کیونکہ اس ایونٹ میں اب میچ فکسنگ کی باتیں نکل کر سامنے آرہی ہیں۔۔

ٹی آئی 12 میں شامل 3 ٹیموں ٹیم برائٹ (Team Bright)، ٹیم ڈس الیوژن (Team Disillusion) اور ہولی گریل (Holy Grail) پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا جارہا ہے۔۔ اس اسکینڈل کے بارے میں سب سے پہلے بات ٹوئٹر اکاؤنٹ “سی این ڈوٹا این اے نٹ شیل (CN Dota In A Nutshell) ” میں کی گئی تھی جس میں معروف کاسٹر جیئی چُو گی (JieChuGe) کی ایک ویڈیو کا حوالہ دیا گیا تھا۔۔

جیئی چُو گی (JieChuGe) نے 2023 کے اوائل میں ای ہوم (EHOME) اور نائٹس (Knights) جیسی ٹیموں کے 46 کھلاڑیوں کو اسی طرح کے جرائم کے لیے نااہل قرار دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا ، اور یہی بات اس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو تقویت دیتی ہے۔۔

جیئی چُو گی (JieChuGe) نے میچ فکسنگ کے الزامات ہولی گریل کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لگائے ہیں۔ اس نے ٹیم کے ارکان کی ان گیم (in-game) وائس کمنٹس جاری کیے ہیں۔جس میں وہ واضح طور پر ٹی آئی 12 کوالیفائر مقابلوں کے دوران میچ فکسنگ کی حکمت عملیوں پر بحث کرتے ہوئے سنے جاتے ہیں۔

میچ فکسنگ میں ملوث کہی جانے والی تینوں ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں۔ تاہم ٹیم برائٹ نے ٹیم ایسٹر کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی تھی۔۔

پاکستان